جرمنی میں ایک شخص نے بس میں چاقو سے حملہ کر دیا، چودہ افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک
واقعہ جرمنی کے شہر لیوبک میں پیش آیا جہاں بس میں سوار ایک شخص نے چاقو کے وار سے چودہ مسافروں کو زخمی کر دیا، بس میں سوار بیشترمسافروں نے بس سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی، پولیس حکام کے مطابق یہ کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہے، بلکہ حملہ آور کی مسافروں سے تلخ کلامی کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ حملے میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،