لکی مروت:دال مل کےقریب مکان میں دستی بم کادھماکا،مکان مکمل تباہ
لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 راہگیروں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے،مکان مکمل طورپر تباہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں دال ملز کے قریب مکان میں دستی بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 راہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزایبل سکواڈ کے اہلکاراورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ، دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے سٹی ہسپتا ل لکی مروت منتقل کر د یا، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور منتقل کر دیا گیا