ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروںکی تعیناتی کی تیاری مکمل کر لی
عام انتخابات کے دوران چار لاکھ 49ہزار465 پولیس اہلکار جبکہ تین لاکھ71 ہزارفوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران 16لاکھ انتخابی عملہ اور دو ہزار720 ضلعی ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنزکے اندر اور باہر دو دو فوجی جوان تعینات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو لاکھ دو ہزار100پولیس اہلکار،سندھ میں ایک لاکھ599 پولیس اہلکار،خیبرپختونخوا میں87ہزار269، بلوچستان میں 59 ہزار497 پولیس اہلکار انتخابات کے دوران فرائض سرانجام دیں گے۔