کراچی میں فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی کراچی میں پی ٹی وی آفس کے قریب فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گی
کراچی میں پی ٹی وی آفس کے قریب فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پاکستان ٹیلی ویژن آفس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا ۔ایدھی ذر ائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت جمال خان کے نام سے کر لی گئی ،زخمی سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔