چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ قاری زوار بہادر سے ملاقات،
جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ قاری زوار بہادر نے آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور مکمل حمائیت کا یقین دلایا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک واحد شخصیت ہیں جو اس ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قاری زوار بہادر نے ہمیشہ جرات کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آج انکی جماعت ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر حافظ صغیر احمد نورانی کے علاوہ علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔