الیکشن کی تیاریاں پلان کے مطابق صحیح سمت میں جاری ہیں۔ بابر یعقوب
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی پریس کانفرنس، الیکشن کی تیاریاں پلان کے مطابق صحیح سمت میں جاری ہیں، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل آج مکمل ہورہا ہے، انتخابی سامان کی ترسیل میں جہاں دشواری پیش آئی، ازالہ کردیا گیا پوسٹل بیلٹ پیپر پر کڑی نظر رکھی گئی ہے کہ غلط استعمال نہ ہو، پوسٹل بیلٹ پیپر کا آڈٹ کیا جائیگا۔ چاروں چیف سیکرٹری نے بریف کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگ چکے ہیں، وزارت داخلہ نے خط لکھا تھا کہ کچھ امیدوار یو این لسٹ پر ہیں، ان تین امیدواروں کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا گیا ہے، آٹھ لاکھ کے قریب سکیورٹی فورسز کا عملہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کام کریگا، پریزائیڈنگ افسران کے ماتحت پولنگ اسٹیشن پر عملہ فرائض سرانجام دیگا، انتخابی عمل آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کروا رہا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نابینا افراد کے ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پولنگ اسٹیشنز کو بہتر بنایا جائے، پنجاب اور کے پی کے میں 96 فیصد پولنگ اسٹیشن بہتر ہوئے ہیں، 8300 کو گزشتہ دن میں ستر ہزار لوگوں نے استعمال کیا. ایس ایم ایس سروس کامیابی سے جاری ہے، آر ایم ایس اور آر ٹی ایس پر بھی کام کررہے ہیں