بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب کیا جائیگا، زرتاج گل
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا ان کی بدعنوانی رقوم کی غیر قانونی منتقلی اور دوسرے غلط کاموں کے بارے میں احتساب کیا جارہا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب کیا جائیگا۔ وزیرمملکت نے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات میں جیلوں میں قید افراد اپنی صحت کے مسائل پر واویلا کرتے ہوئے دعوی کرتے ہیں کہ ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔