ڈی آئی خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایچ کیواسپتال کے ٹراما سینٹر میں دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ۔ ڈیرہ اسمعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زوردار دھماکے کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے،دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔دھماکے کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے ،جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔تاہم ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے