فردوس عاشق اعوان کی قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر قوم کو مبارک باد
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے قبائیلی اضلاع میں پرامن انتخابات کےانعقادپرقوم کو مبارکباددیتے ہوئےکہا کہ امن کی یہ جیت نئے پاکستان میں استحکام پاکستان کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان قبائلی اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کل قبائلی اضلاع میں ایک تاریخ رقم ہوئی،مگر ان میں سے کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر دو لفظ ہی بول دیتے۔ان کی جمہوریت کا مطلب صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ اور اپنی آئندہ نسلوں کو قوم پر مسلط کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب تاریخ رقم ہو رہی تھی،قبائلیوں کو ان کے صبر اور مصائب کا پھل آئینی و جمہوری حقوق کی صورت مل رہا تھا تو دوسری جانب جمہوریت اور آئینی حقوق کا رونا رونے والے اپنے ذاتی مفادات اور اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا کر بیٹھے تھے۔انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ عوامی حقوق کے نام نہاد ضامن بننے والوں کی قبائیلی عوام نے ضمانتیں ضبط کروا دیں۔اپنی بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں سے ملک کا امن لوٹا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقادپر پوری قوم کو مبارک باد۔امن کی یہ جیت نئے پاکستان میں استحکام پاکستان کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار تبدیلی کے عمل نے قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوریت کے خوبصورت پودے کی نمو ممکن کی۔