آئل ٹینکر کو ضبط کرنے کی کارروائی کو نظر انداز نہیں کریں گے،برطانیہ
برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ خلیج میں برطانوی آئل ٹینکر کو ضبط کرنے کی کارروائی کو نظرانداز نہیں کرے گا۔چانسلر فلپ ہیمانڈ نے بی بی سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایرانی کارروائی کا جواب دینے کے لئے امریکہ اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ادھر ایکسٹاری پارٹی کے رہنما لین ڈنکن سمتھ نے کہا کہ برطانیہ کے آئل ٹینکر سٹینا امپیرو کی ضبطی برطانیہ کی بڑی ناکامی ہے۔ادھر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہوشیاری اور دوراندیشی سے ایران اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔