امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 8 زخمی
امریکی دارالحکومت میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے سے متعلق کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نارتھ ایسٹ میں 14اسٹریٹ کے قریب پیش آیا، پولیس کو فائرنگ میں ملوث 3 سیاہ فام ملزمان کی تلاش ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی گاڑی میں سوار تین ملزمان آئے اور سڑک پر موجود افراد پر اندھادھن فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ملزمان کے پاس کلاشنکوف تھی جبکہ ایک ملزم ٹی ٹی پستول تھامے ہوئے تھا۔