سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر دو ہفتوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے امسال سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق سرکاری ملازمین کی تعطیلات جمعرات 23 جولائی 2 ذی الحجہ کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی، سرکاری ملازمین اتوار 9 اگست 19 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔ وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کی عید الاضحیٰ پر تعطیلات چار دن کی ہوں گی، نجی ملازمین کی چھٹیوں کی شروعات بدھ 29 جولائی 8 ذی الحجہ کی ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگی، نجی اداروں کے ملازمین پیر 3 اگست 13 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔