وزیر داخلہ کا تربت دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے تربت میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کوئٹہ کے تربت بازار میں ایک گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ، جہاں ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا ۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے تربت میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک دشمن ہیں اور سخت سزا کے مستحق ہیں،ملک میں امن و امان کی بہتری ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہی ہے،شر پسند عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ TAGS: