پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ماہ میں کم ترین سطح پر آگئی

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ماہ میں کم ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب کورونا کی صورتحال بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد اب کورونا مریضوں کی تعداد 2 ماہ میں کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 1014 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔یہ تعداد گزشتہ 2 مہینوں میں سب سے کم ہے۔ اس کے علاوہ تو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، 2 لاکھ 8 ہزار30 کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 52ہزار 427کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار787 ٹیسٹ کیے جن میں 1087 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 40کورونا مریض انتقال کر گئے، ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 7069، پنجاب کی7003، کے پی کے کی1845، اسلام آباد کے 1452، بلوچستان کی104، گلگت بلتستان کے 63 اور آزاد کشمیر کے 247 ٹیسٹ شامل ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں،261مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہے۔ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2434 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونیوالے کورونا وائرس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ تاہم اب اس کے اثرات میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد اب کورونا مریضوں کی تعداد 2 ماہ میں کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 1014 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔