کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کا عمل بھی متاثر ہوا۔ ڈاکٹر رانا صفدر
انسداد پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران ہمارے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کا عمل بھی متاثر ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو کی مہم جو گھر گھر جا رک کرتے تھے وہ نہیں ہو سکی۔ جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے تعاون کے ساتھ مل کر انسداد پولیو کی مہمات کا دوبارہ سے آغاز پیر سے کر دیا ہے۔ اس انسداد پولیو مہم کے دوران 5 اضلاع میں پولیو ورکر گھر گھر جائیں گے۔ 7 لاکھ 67 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اس عمل کو یقینی بنائیں کہ اپنے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ہمیسہ کی معذوری سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر ہم نے پولیو ورکرز کی خصوصی تربیت دی ہے اور آپ لوگ خود دیکھیں کہ کووڈ۔19 سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر کس طرح عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری آپ تمام والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کویقینی بنائیں بلکہ وہ بچے جو آپ کے ارد گرد رہتے ہیں ان کو بھی پولیو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں۔