پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو پینے کا پانی بھی نہیں دے سکی: خرم شیر زمان
کراچی: رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو پینے کا پانی بھی نہیں دے سکی، بلاول بھٹو میں اگر دم ہے تو اپنے وزرا کے اثاثے سامنے لائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ جن سے ووٹ لیے ان کے مسائل اجاگر کرتے رہیں، کوشش ہے پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ عوام کو دکھاتے رہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اے سی والے کمروں سے پریس کانفرسز کرتے ہیں، سندھ اسمبلی میں کل آگ لگائی گئی یا لگی اللہ بہتر جانتا ہے، آگ لگنے سے سندھ اسمبلی کا 20 سالہ ریکارڈ جل گیا، اس کی تحقیقات چاہتے ہیں۔ سب سے پہلے دیکھا جائے ریکارڈ کا بینفشری کون ہے۔