یورپی یونین کا پاکستان کیلئے اربوں روپے کی گرانٹ کا اعلان
اسلام آباد : یورپی یونین پاکستان کو رول آف لا کی بہتری کیلئے 3.6 ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا، گرانٹ خیبر پختونخواہ ، ضم اضلاع اور بلوچستان میں استعمال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کو3.6 ارب گرانٹ مہیا کرے گی ، گرانٹ رول آف لا کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یورپی یونین گرانٹ کے پی،ضم اضلاع اور بلوچستان میں یو این ڈی پی،یو این وومن اوریو این او ڈی سی کے ذریعے استعمال ہوگی۔