قومی ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی، یورپی یونین کے لیے اپیل کا مسودہ تیار
قومی ایئرلائن پر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کا فیصلہ بدلنے کے لیے پی آئی اے نے یورپی یونین کے لیے اپیل کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ یورپی یونین کے ادارے سافا کے سیفٹی انڈیکس کو بنیاد بنا کر دفاع ترتیب دے دیا گیا، 2007 میں بھی یورپی یونین نے پی آئی اے پر پابندی لگائی تھی جسے 2009 میں بحال کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 2007 میں پی آئی اے کا ہیزرڈ سیفٹی انڈیکس 3.7 کی سطح پر پہنچ گیا تھا، 2009 میں پابندی کے خاتمے کے وقت انڈیکس 0.67 کی سطح پر لایا گیا، اس وقت پی آئی اے تاریخ کے سب سے بہترین سیفٹی انڈیکس 0.61 پر ہے، قومی ایئرلائن نے انڈیکس کو قابو میں رکھنے کے لیے مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔