کراچی میں آٹا مہنگا کیوں؟ سندھ حکومت نے وجہ بتا دی
کراچی: سندھ حکومت نے وفاق سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے گندم کی اسمگلنگ روکی جائے، وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سےکراچی کےلوگوں کو آٹا مہنگا مل رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو گندم جارہی ہےوہ اسمگل ہورہی ہے،سناہےکہ افغانستان جارہی ہے گندم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سےاسمگل ہورہی ہے وفاقی حکومت سے درخواست کرتاہوں اسمگلنگ کوروکیں۔ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نےٹھان لی ہے امپورٹ کرنی ہےتو صحیح طریقے سے کریں، گندم کے حوالےسےسندھ میں ایساکوئی بحران نہیں ہے، ہمیں کہا جا رہا ہےکہ گندم ریلیز کی جائے، جن لوگوں نےذخیرہ اندوزی کی ہےان کوفائدہ دیاجارہاہے۔