گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے551 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں کورونا وائرس 6676نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 551 نئے کیسز سامنے آئے۔صوبے میں اب تک 656593نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کورونا وائرس کے 114104کیسز سامنے آئے ۔ منگل کو سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ 1363مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد کورونا سے اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 94297 ہو گئی ہے ۔ منگل کو کورونا کے باعث سندھ بھر میں مزید 22مریض انتقال کرگئے جس کے بعد سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2041ہوگئی ہے۔ منگل کو سندھ میںکورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے بھر میں 17766مریض زیر علاج ہیں۔ ان زیرعلاج مریضوں میں 17011 گھروں میں اور 64 آئسولیشن سینٹرز پر ہیں جبکہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 691 مریض زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کو 446 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو صوبہ بھر کے 551 نئے کیسز میں سے کراچی کے 324 نئے کیسز شامل ہیں جن میں ضلع جنوبی کراچی میں 110، ضلع شرقی میں 71 اور ملیر میں 49 ، کورنگی میں 43، ضلع وسطی میں 42 اورضلع غربی کراچی 9 نئے کیسز شامل ہیں ۔ اسی طرح حیدرآباد میں 36، خیرپور، شہید بینظیر آباد میں 20ـ20 ، شکارپور میں 17، سکھر میں 12، لاڑکانہ اور ٹنڈو محمد خان میں 9ـ9 ، گھوٹکی میں 10، قمبر میں 6، جامشورو اور ٹھٹھہ میں 3ـ3، دادو، جیکب آباد ، ٹنڈو الہیار ،سانگھڑ ، تھرپارکر میں 2ـ2 نئے کیسز جبکہ بدین، نوشہروفیروز اور میرپورخاص میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ عوام سے اپیل کی کہ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے لازمی طور پر اپنی حفاظت کریں۔