ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائے گی
پاکستان میں عید الاضحیٰ آج منائی جائے گی، ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعت ہوں گے، ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور اس کا گوشت غربا و مساکین کے علاوہ عزیز و اقارب میں تقسیم کرتے ہیں۔