عوام کو مشکلات سے نکال کر ریلیف دینا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کو مشکلات سے نکال کر ریلیف دینا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں معاشی بحالی کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر بھی غور کیا گیا۔معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو موجودہ معاشی عشاریوں بارے بریفنگ دی اور کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی تمام شرائط پرعمل ہورہا ہے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ عوام کو مشکلات سے نکال کر ریلیف دینا چاہتے ہیں، بڑھتی مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے پر قابو پانا ناگزیر ہے۔