گال ٹیسٹ : پاکستان کی تاریخی فتح ، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کے کھیل میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی ، عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز کی بدولت شاہینوں نے 342رنز کا ہدف 6وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان نے گال ٹیسٹ میں اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کیا بلکہ گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔پاکستانی اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اور نصف سینچری بنائی جبکہ 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں 325 سے زائد رنز بنا چکا تھا۔امام الحق 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 6 رنز پر واپس پویلیئن لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور 55 رنز بنا کر جےسوریا کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ محمد رضوان نے 40 رنز بنائے اور آغا سلمان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی صرف 4 گیندیں ہی کھیل سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔