کراچی والوں کیلئے بجلی11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
کراچی والوں کے لیےبجلی11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ کے الیکٹر ک نے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر28 جولائی کوسماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔پیدا شدہ بجلی کی لاگت 213 ارب روپے رہی۔