پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مہنگائی 12سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی : ایشیائی ترقیاتی بینک
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے ایشیائی ممالک بارے آؤٹ لک سپلیمنٹ رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ، مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیا کو متاثر کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح سری لنکا میں ریکارڈ کی گئی جہاں گزشتہ 6 میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں بھارت میں مہنگائی 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ، بنگلہ دیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4فیصد جبکہ چین میں مہنگائی 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں تھائی لینڈ میں بھی مہنگائی 2.2 سےبڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گئی ۔