پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا حق نہیں رکھتے، رانا ثنا اللہ
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا حق نہیں رکھتے، پی ٹی آئی کی صفوں میں زندہ ضمیر والے انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہونے جارہا ہے لیکن پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا حق نہیں رکھتے، یہ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے رہے، اب اپنے لوگوں سے کہہ رہے ہیں اس ڈاکو کو ووٹ ڈالو، پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے لوگ ہیں جن کا ضمیر زندہ ہے اور وہ پرویز الہٰی کوووٹ نہیں دینگے، اس ڈاکو کے نزدیک پنجاب اسمبلی کی حیثیت گئی گزری ہے جو کہتا ہے کہ میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دونگا۔