ممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی کا 22جولائی کو وزیر اعلی پنجاب کے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات
ملتان( ) ممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی نے 22جولائی کو وزیر اعلی پنجاب کے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے انکے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے امیدواراپنے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فیصلے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گئے اور انتخابات مرکزی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگاعوام نے ضمنی الیکشن میں امپورٹیڈ حکومت اور انکے لوٹے امیدواروں کو مسترد کردیا ہے اور امریکی غلامی سے نجات کے لیے عمران خان کے نظریہ ساتھ کھڑے ہیں ضمنی الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں سنادیا ہے اور عوام اب مرکز میں بھی تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کیونکہ عوام جانتی ہے کہ ملک وقومی کی فلاح وبہبود صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب عمران خان وزیر اعظم ہوں۔عمران خان پاکستان کاوہ حقیقی سیاسی لیدر ہے جس نے امریکی غلامی سے نجات کے لیے آواز بلند کی۔کرپٹ حکمرانوں اورچند ضمیر فرشوں نے امریکہ کے اشاروں پر عدم اعتماد لائے۔کیونکہ ان کرپٹ حکمرانوں کو جیل جانے کے خوف سے نیند نہیں آتی تھی۔خود کو جیل جانے سے بچانے کے لیے ان کرپٹ حکمرانوں نے امریکی سازش کا حصہ بنتے ہوئے عمران خان کو ہٹایا۔لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گئی اور عمران خان کی سربراہی میں ایک بار پھر ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔