چوہدری پرویزالہٰی کے خلاف 5 کے بجائے 50 ارکان ضمیر کی آواز پر ووٹ دے سکتے ہیں: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی ہے، امید ہے کہ آفتاب سلطان اپنی صلاحیتوں اور تجربات سے نیب جیسے ادارے کو غیرجانبدار اور صحیح معنوں میں احتساب کرنے والا ادارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔بعد ازاں وزارت قانون اور انصاف کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب سلطان کو قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت کے بعد چیئرمین نیب مقرر کیا گیا۔آفتاب سلطان پولیس سروس آف پاکستان سے گریڈ 22 سے ریٹائر افسر ہیں۔نوٹیفکیشن مین بتایا گیا ہے کہ آفتاب سلطان کو بنا توسیع کے 3 برس کے لیے نیب کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے اور اس کا نفاذ ان کے چارج سنبھالتے ہی ہوجائے گا۔چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ کے ایک جج کے برابر مراعات حاصل ہوں گی۔