شاہین آفریدی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
شاہین سری لنکن شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جس کے باعث اب وہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو میسر نہیں ہوں گے۔شاہین شاہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ سری لنکا میں ہی رہیں گے، قومی ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی صحت یابی کے لیے کام کرے گا۔