سینیٹ انتخاب: مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم کامیاب

Jul 21, 2025 | 18:41

 پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم نے 243 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی۔ پریذائیڈنگ افسر نے گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق ان کے مد مقابل امیدوار مہر عبدالستار نے 99 ووٹ حاصل کیے۔ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، جس میں 345 اراکین اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ تین ووٹ مسترد کیے گئے، اور کل چار امیدوار میدان میں تھے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کی مجموعی حمایت سے حافظ عبدالکریم کو واضح برتری حاصل رہی، جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 108 ووٹوں کی حمایت حاصل تھی۔ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کے رانا ارشد اور اپوزیشن کے رانا شہباز نے پولنگ ایجنٹس کے طور پر فرائض انجام دیے۔ یہ نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پنجاب اسمبلی کی کل نشستیں 371 ہیں، جن میں سے دو خالی ہیں، اور ووٹوں کی کل تعداد 369 ہے۔ 

مزیدخبریں