سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Jul 21, 2025 | 19:49

عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپےکا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3087 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے ہو گئی۔ ایوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 12 روپے پر مستحکم ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہو کر 3387 ڈالر کا ہو گیا۔ 

مزیدخبریں