استقبال رمضان کے سلسلے میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اورعرق گلاب سے غسل دے دیاگیا
خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنرشہزادہ خالد الفیصل نے ہزاروں من آبِ زم زم اورعرقِ گلاب سے خانہ کعبہ کوغسل دیا۔ تقریب میں پاکستان کے سفیرمحمد نعیم خان،قونصل جنرل پاکستان عبد السالک خان،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، اسلامی ممالک کے سفیروں، علما،مشائخ اوربڑی تعداد میں معتمرین نے شرکت کی۔