ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم آج شام یا رات کشمیر، گلگت بلتستان اور مکران ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے تاہم آج شام یا رات کشمیر، گلگت بلتستان اور مکران ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا البتہ مکران ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی لاڑکانہ، جیکب آباد، نور پور تھل، بھکر اور سرگودھا میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ ملتان اور پشاور میں تینتالیس، لاہور اور فیصل آباد پینتالیس،مظفر آباد اکتالیس، اسلام آباد بیالیس، گلگت اور کوئٹہ چھتیس اور مری میں اکتیس ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔