کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں تبلیغی مرکز میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد میں ایک مسجد میں نماز عصر کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بم مدرسے کے طالبعلموں کے بستروں میں چھپایا گیا تھا جبکہ بم میں چارسے پانچ کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔