اسپائیڈرمین سیریز کی نئی فلم امیزنگ سپائڈر مین کا برلن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ امیزنگ سپائڈر مین کی ریڈ کارپٹ تقریب میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اینڈریو گارفیلڈاور اداکارہ ایماسٹون جلوہ گر ہوئے۔ فلم کے ہدایت کار اور دیگر کاسٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بارے میں جاننے کی کوشش میں نکلتا ہے اور اسے اسی راستے میں سپرہیرو کی قوت مل جاتی ہے۔ دی امیزنگ سپائیڈرمین تین جولائی کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔