چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کےصاحبزادے اویس علی کراچی میں لاپتہ۔
پولیس کے مطابق اویس شاہ کلفٹن کے معروف سپر اسٹور میں خریداری کے لیے گئے، وہاں سے باہر نکلنے کے بعد جب وہ پارکنگ کی جانب روانہ ہوئے تو اسی دوران وہاں کھڑی کارمیں سوار افراد انہیں اسلحہ کے زورپرگاڑی میں بٹھا کرفرارہوگئے، اویس علی سندھ ہائی کورٹ میں وکیل ہیں۔ اویس علی کے لاپتہ ہونے کی خبر پر شہر بھر سے پولیس افسران اور تفتیشی ماہرین شاپنگ سینٹر پہنچے،اویس علی کی گاڑی گزری کےعلاقےمیں پنجاب چورنگی کے قریب سےملی،حکام کےمطابق اویس شاہ کو کبھی کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی،اس لئے ان کے ساتھ کوئی گارڈ بھی موجود نہیں تھا۔