ڈی جی رینجرزکا سپرمارکیٹ کادورہ،انتظامیہ سےتفصیلات طلب کیں شہرکےداخلی وخارجی راستوں پرسخت چیکنگ
اعلیٰ حکام کی ہدایات پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس علی شاہ کا سراغ لگانے کی سرتوڑ کوشش کی جا ری ہے
اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کراچی پولیس متحرک ہو گئی ۔۔۔ چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں ۔۔۔ شہر بھر کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ۔۔ چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کا ٹاسک ایس ایس یو کو دیا گیا جس کے بعد کمانڈوز کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ایس ایس پی مقصود میمن آپریشن کو کمانڈ کرر ہے ہیں، شہر کے خارجی اور داخلی راستے بھی مکمل طور پر بند کر دیئے گئے سپرہائی ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ادھر اویس شاہ کی تلاش میں صدر، کینٹ اسٹیشن، بلوچ کالونی،محمود آباد ، نیلم کالونی ، کلفٹن ، اورنگی ٹاؤن اور پیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں پولیس نے چھاپے مارے ۔۔ جبکہ ضلع ساؤتھ کے علاوہ دیگر علاقوں میں موجود کچی آبادیوں میں بھی سرچ آپریشن کیا، اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئیں جبکہ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے، جس سے گاڑی کا سراغ لگے گادوسری جانب پولیس نے دو عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کی گاڑی کی آخری لوکیشن شاہراہ فیصل کی حدود میں آئی ،، جس کے بعد گاڑی کا سراغ نہیں ملا چیف جسٹس کے گھر کی سیکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے