ان کا ملک ہر سطح کے علاقائی اور بیرونی خطرات کا منہ توڑ جواب دینے میں ذرہ برابر دریغ نہیں کرے گا،ایرانی وزیر دفاع حسین دہقانی

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع حسین دہقانی نے کہا کہ ایران کی دفاعی حکمت عملی ملک کے ٹھوس اور فعال دفاع پر استوار ہے، اسی بنیاد پر اپنے میزائل پروگرام کو وسیع پیمانے پر ترقی دے رہے ہیں، جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے کروز اور بیلسٹک میزائل شامل ہیں، حسین دہقانی نے شام میں داعش کے ٹھکانے پر میزائل حملوں کے بارے میں کہا کہ یہ کاروائی ایران کی میزائل طاقت کا محض چھوٹا سا نمونہ ہے،، ایسا کرکے ہماری افواج نے تہران حملے کے منصوبہ سازوں اور عملدرآمد کرنے والوں کے منہ پر بھی ہلکا سا طمانچہ رسید کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران آئندہ ہر خطرے کا پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا