افغانستان کے شہر بگرام میں امریکی ایئر بیس کے قریب مسلح افراد کے حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے

شمالی افغان صوبہ پروان کے شہر بگرام میں واقع امریکا کے زیرانتظام ایئربیس پر جانے والے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے،دوسری جانب مشرقی صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں جج کی گاڑی میں نصب مقناطیسی بم دھماکے سے پھٹ گیا،، جس کے نتیجے میں جج شیر رحمان جاں بحق جبکہ ان کے دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے