مردان میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبک11 زخمی

مردان میں گوجر جڑہی کے قریب مسافر وین سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کووین سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ جاں بحق ہونیوالے پانچ افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں