تھری جی صارفین کی تعدادمیں ماہانہ3 لاکھ 70ہزار کی کمی ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری سے مئی کے دوران ملک میں تھری جی صارفین کی تعداد میں اوسط ماہانہ 3 لاکھ 70 ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ فور جی صارفین کی تعداد میں 23 لاکھ 30ہزار کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میں پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوری سے مئی 2017 کے دوران جیز،ٹیلی نار اور یوفون کے تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی جبکہ زونگ کے صارفین کی تعداد میں 15 لاکھ 40 ہزار کا اضافہ ہوا۔جنوری سے مئی 2017 کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت سے استفاد کرنے والے 18 لاکھ 30 ہزار تھری جی صارفین زونگ سے استفادہ کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مئی 2017 میں تھری جی انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے مجموعی صارفین میں سے 24 فیصد زونگ،34 فیصد جیز اور 13 فیصد یوفون جبکہ ٹیلی نار انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔