بارشوں نے تباہی مچادی،دیواریں اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 10 کے قریب افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،، لاہور، شیخوپورہ، ملتان، بہاولپور، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا اور میانوالی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی،چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے،لاہور کے علاقے رائیونڈ میں مکان کی چھت گرنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئےبہاولپور اور گرد و نواح میں تیز آندھی کے بعد بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے ایک بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ سمہ سٹہ کی صادق امین کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بزرگ خاتون ملبے کے نیچے دب کر دم توڑ گئی،،، اسکی بیٹی اور تین نواسے نواسیاں زخمی ہو گئیں- احمد پور سیال میں بارش اور تیز ہواؤں سے نجی کالج کی دیوار گر گئی۔ ملبے تلے دب کر باپ بیٹا اور نوجوان جاں بحق ہو گیا،، خانیوال میں چھت گرنے سے 3 افراد جبکہ ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے۔ وہاڑی کے مسلم ٹاؤن میں آندھی سے بجلی کا تار گھر پر گرنے سے دو خواتین جھلس گئیں۔ شور کوٹ کینٹ، وہاڑی اور میاں چنوں سمیت دیگر علاقوں میں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔
رائے ونڈ: رائیونڈ روڈ پر گاڈر گودام کی چھت گر گئی