چیمپیئنز ٹرافی میں فتح سمیٹنے کے بعد قومی ٹیم کے پروفیسر بھی وطن واپس پہنچ گئے

چیمپینز ٹرافی میں بھارت کو دھول چٹانے کے بعد شاہینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فیملی کے ہمراہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچے، جہاں ان کے دوستوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ چیمپینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی جیت پر بہت خوش ہیں ،
انہوں نے کہا کہ یہ محںت اور ٹیم ورک کا ہی نتیجہ تھا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے شاندار واپسی کی، اور دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں کو مسلسل چار شکستوں سے دوچار کیا، قومی ٹیم مستقبل میں بھی یونہی پرفارم کرے گی قومی ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کی شمولیت اور شاندار پرفارمنس پر ان کا کہنا تھا کہ، نئے ٹیلنٹ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا پرفارم کیا،،، نوجوان کھلاڑیوں اور سینئرز کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان جیتنے میں کامیاب ہوا ہے