لاہور تعلیمی بورڈ کے معذورنائب قاصد کو بیمار ہونامہنگا پڑ گیا

کھاریاں کے نواحی گاؤں بیرا سے تعلق رکھنے والا ایک ہاتھ سے معذور احسان الٰہی اپنی آٹھ سالہ بیٹی کے ہمراہ آج بھی لاہور ہائیکورٹ میں اپنی نوکری کی بحالی کے لئے آیا ہے ، احسان الہی کو لاہور بورڈ میں نائب قاصد کی نوکری کے دوران ہیپاٹائٹس کا موذی مرض لاحق ہوا تو تحریری اطلاع دیے بغیرزبانی اطلاع کے ذریعے ایک ماہ کی چھٹی کرنے پر اسے نوکری سے برطرف کر دیا گیا،چار بیٹیوں کاباپ احسان الہی نوکری کی بحالی کے لئےچار سال سے ہائیکورٹ میں مقدمے کی پیشیاں بھگت رہا ہےعدالت عالیہ نے احسان الہی کی درخواست نمٹاتے ہوئے اسے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے رجوع کرنے کی ہدائت کی ہے،باپ کی بے بسی دیکھ کرآٹھ سالہ مریم اپنے آنسووں کو بہنے سے نہیں روک پاتیاحسان الہی کا کہنا ہے کہ اگر اسے نوکری پر بحال نہ کیا تو وہ خود کشی پر مجبور ہو جائے گا،،،کیمرہ مین محمد اخلاق کے ساتھ عبدالرحمن وقت نیوز لاہور