امریکہ نے شام کے جنوبی علاقے میں ایران کا تیار کردہ ڈرون طیارہ مار گرایا
مشرق وسطیٰ کے فوجی اتحاد آپریشن میں کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، شام کے جنگی طیارے کو تباہ کرنے کے بعد امریکی افواج نے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا جو ممکنہ طور پر ایران میں تیار ہوا تھا،یہ ڈرون شام اور عراق کی سرحد کے قریب مار گرایا گیا ،امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون پیر اور منگل کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے مار گرایا گیا تھا، یاد رہے کہ بظاہر یہ واقعہ شام میں امریکہ اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی ایک کڑی معلوم ہوتی ہے۔