کینیڈامیں تمام اداروں اور ملک کی اندرونی اور بیرونی حفاطت کیلئے نئی ایجنسی بنا دی گئی ہے
کینیڈین حکومت نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا حفاظتی اداراہ بنا ڈالا، حکام کے مطابق نیشنل سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس ریویو نامی ایجنسی ملک میں حکومت کے تحت کام کرنے والے 14 دیگر اداروں کی نگرانی کرے گی،ان میں بارڈر ایجنسی ، امیگریشن ڈپارٹمنٹ ، فوجی ایجنسی اور انسداد منی لانڈرنگ کے ادارے بھی شامل ہیں ،اس ادارے کی تشکیل پر 70 ملین امریکی ڈالر خرچہ آئے گا،، یہ ادارہ 7 افراد پر مشتمل کمیٹی کی نگرانی میں کام کرے گا،، جس کی تعیناتی وزیراعظم جسٹن ٹراڈو کریں گے