صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مسلسل حالت جنگ جنگ میں رہنا پڑا

اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے سترہویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستانی قوم اور فورسز نے ڈٹ کر دہشتگردی کا مقابلہ کیادہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مسلسل حالت جنگ میں رہنا پڑا، امید کرتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب اورردالفساد کے نتائج جلد ملیں گے، این ڈی یو دفاعی امور میں تھنک ٹینک کا کردار ادا کررہا ہے، توقع ہےاین ڈی یومستقبل کےچیلنجزسےنمٹنےمیں کرداراداکرے گا، سی پیک کی تکمیل کے بعد نیا اسٹریٹجک نظریہ لازمی ہوگا،، کانووکیشن میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،،، صدر مملکت نے مسلح افواج ، سول اداروں ،دوست ممالک کے افسران میں ڈگریاں تقسیم کیں، این ڈی یو کے وار کورس میں تئیس ممالک کے بیالیسافسران نے بھی شرکت کی،،،