ملک کے مختلف شہروں میں سورج کے آگ برسانے کا سلسلہ جاری۔
ملک کے مختلف شہروں میں سورج کی یلغارجاری ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت اندرون سندھ میں گرمی کی شدت تاحال برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال ،راولپنڈی،اسلام آباد، سرگودھا،ملتان اورفیصل آباد میں بادل برسیں گے، مالا کنڈ،ہزارہ، ڈی آئی خان، بنوں، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، نورپورتھل پچیس،چکوال بیس، سرگودھا بارہ، بھکر دس اور جوہر آباد میں سات ملی میٹر بارش ہوئی، سبی میں پارہ اننچاس،نوکنڈی سینتالیس، دادو چھیالیس، تربت، جیک آباد اور روہڑی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔