برطانیہ کے ایوان بالامیں بریگزٹ بل بغیر ووٹنگ کے منظور کر لیا گیا
برطانوی ایوان بالا نے بریگزٹ بل آخر کار منظور کر لیا، برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ کرنے کی تھریسامے کی کوششیں رنگ لے آئیں، بل کو بغیر ووٹنگ کے منظور کر لیا گیا ، اس بل پر گزشتہ کئی ماہ سے بحث جاری تھی ،، اپوزیشن کی چند جماعتیں بل کی شدید مخالفت کر رہی تھیں ،، تاہم اب اس بل کو بغیر ووٹنگ کے ہی منظور کر لیا گیا ہے، بل کو وزیراعظم تھریسا مے نے پیش کیا ، ایوان بالا سے منظوری کے بعد اس بل کو شاہی خاندان کو بھجوایا جائے گا اور ملکہ الزبتھ کی منظوری کے بعد اس بل کو قانون کا درجہ دے دیا جائے گا، یاد رہے کہ بریگزٹ وہ عمل ہے جس کے تحت برطانیہ یورپی یونین سے مکمل الگ ہوجائے گا ، بریگزٹ تھریسا مے حکومت کا اولین منشورہے