فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کا چوہدری سجاد خان بھاؤ سے ان کے کزن کی وفات پر اظہار تعزیت۔

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری سجاد خان آف بھاؤ گھسیٹ پور کے پھوپھی زاد بھائی چوہدری محمد عباس جو کہ گزشتہ دنوں جرمنی میں وفات گئے تھے اور جن کی میت جرمنی سے پاکستان میں ان کے آبائی گاؤں وسن منتقل کردی گئی اور نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین وہیں کی گئی۔ فرانس کی پاکستانی کمیونٹی اور فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے چوہدری سجاد خان اور ان کے خاندان والوں سے اظہار افسوس کیا۔ اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائے خیر کی گئی۔